Cable-1

یہ نمونہ چار گھروں کا اور چار سلائی کا ہے، یہاں 13 گھر ڈالے گئے ہیں۔

الٹی سلائی : * ایک سیدھا گھر 3 الٹے * اسی طرح دو ستاروں کے درمیان والے حصے کو دہرا کر سلائی پوری کر لیں ۔
سیدھی سلائی : * ایک گھر الٹا ، اگلے سیدھے گھر کو چھوڑ کر اس سے اگلے سیدھے گھر کو چھوڑے ہوئے گھر کے اگے سے سیدھا بن لیں اب چھوڑے ہوئے گھر کو سیدھا بن لیں ، ایک گھر سیدھا * اسی طرح دو ستاروں کے درمیان والے حصے کو دہرا کر سلائی پوری کر لیں ۔
الٹی سلائی : *  ایک سیدھا گھر 3 الٹے * اسی طرح دو ستاروں کے درمیان والے حصے کو دہرا کر سلائی پوری کر لیں ۔
سیدھی سلائی : * ایک گھر الٹا ، ایک گھر سیدھا ، اگلے سیدھے گھر کو چھوڑ کر اس سے اگلے سیدھے گھر کو چھوڑے ہوئے گھر کے پیچھے سے سیدھا بن لیں اب چھوڑے ہوئے گھر کو سیدھا بُن لیں * اسی طرح دو ستاروں کے درمیان والے حصے کو دہرا کر سلائی پوری کر لیں ۔

واپس             آگے

Leave a Reply