Cable-2

  اس نمونے کے لئے اٹھارہ گھر ڈالیں۔

الٹی سلائی : * دو سیدھے دو الٹے * اسی طرح دو ستاروں کے درمیان والے حصے کو دہرا کر سلائی پوری کر لیں ۔ ( تمام الٹی سلائیاں اسی طرح بنیں گے۔)
پہلی سیدھی سلائی : ایک الٹا گھر، * سیدھے گھر کے پیچھے سے اگلے الٹے گھر کو الٹا بُن کر پھر سیدھے گھر کو سیدھا بُنیں، الٹے گھر کے آگے سے اگلے سیدھے گھر کو سیدھا بُن کر پھر الٹے گھر کو الٹا بُنیں * اسی طرح دو ستاروں کے درمیان والے حصے کو دہرا کر سلائی پوری کر لیں ۔ آخری دو گھر الٹے بُنیں۔
دوسری سیدھی سلائی : * دو الٹے دو سیدھے * اسی طرح دو ستاروں کے درمیان والے حصے کو دہرا کر سلائی پوری کر لیں ۔
تیسری سیدھی سلائی : *دو الٹے گھر، ایک سیدھے گھر کو بغیر بنے سیدھے ہاتھـ کی سلائی پر اتار لیں اب سیدھے ہاتھـ کی سلائی کی نوک کو چار سلائی نیچے ڈال کر گھر بن لیں اس گھر کو الٹے ہاتھـ کی سلائی پر ڈال لیں اور بغیر بُنے جو گھر سیدھے ہاتھـ کی سلائی پر ڈالا تھا اسے بھی واپس الٹے ہاتھـ کی سلائی پر ڈال کر سیدھا جوڑا بُن لیں، سیدھے ہاتھـ کی سلائی کی نوک کو چار سلائی نیچے جہاں سے پہلے گھر بُنا تھا ڈال کر گھر بن لیں اس گھر کو الٹے ہاتھـ کی سلائی پر ڈال لیں اور سیدھا جوڑا بن لیں، * اسی طرح دو ستاروں کے درمیان والے حصے کو دہرا کر سلائی پوری کر لیں ۔
چوتھی سیدھی سلائی : * دو الٹے دو سیدھے * اسی طرح دو ستاروں کے درمیان والے حصے کو دہرا کر سلائی پوری کر لیں ۔
پانچویں سیدھی سلائی : ایک الٹا گھر، * الٹے گھر کے آگے سے اگلے سیدھے گھر کو سیدھا بُن کر پھر الٹے گھر کو الٹا بُنیں، سیدھے گھر کے پیچھے سے اگلے الٹے گھر کو الٹا بُن کر پھر سیدھے گھر کو سیدھا بُنیں * اسی طرح دو ستاروں کے درمیان والے حصے کو دہرا کر سلائی پوری کر لیں ۔ آخری گھر کو الٹا بُنیں۔
چھٹی سیدھی سلائی : * دو الٹے دو سیدھے * اسی طرح دو ستاروں کے درمیان والے حصے کو دہرا کر سلائی پوری کر لیں ۔
ساتویں سیدھی سلائی : دو سیدھے دو الٹے * ایک سیدھے گھر کو بغیر بنے سیدھے ہاتھـ کی سلائی پر اتار لیں اب سیدھے ہاتھـ کی سلائی کی نوک کو چار سلائی نیچے ڈال کر گھر بن لیں اس گھر کو الٹے ہاتھـ کی سلائی پر ڈال لیں اور بغیر بنے جو گھر سیدھے ہاتھـ کی سلائی پر ڈالا تھا اسے بھی واپس الٹے ہاتھـ کی سلائی پر ڈال کر سیدھا جوڑا بُن لیں، سیدھے ہاتھـ کی سلائی کی نوک کو چار سلائی نیچے جہاں سے پہلے گھر بُنا تھا ڈال کر گھر بن لیں اس گھر کو الٹے ہاتھـ کی سلائی پر ڈال لیں اور سیدھا جوڑا بن لیں، * اسی طرح دو ستاروں کے درمیان والے حصے کو دہرا کر سلائی پوری کر لیں ۔
آٹھویں سیدھی سلائی : * دو الٹے دو سیدھے * اسی طرح دو ستاروں کے درمیان والے حصے کو دہرا کر سلائی پوری کر لیں ۔

واپس            آگے

Leave a Reply