Cable-3
یہ نمونہ صرف دو سلائی کا ہے۔ نمونے کے لئے دس گھر ڈالیں۔
سیدھی سلائی : دو الٹے گھر ، * اوون آگے رکھتے ہوئے دو گھروں کو پیچھے سے اکٹھا ( جوڑا ) الٹا بن لیں، اور اوون آگے رہے، اب اوون کو سلائی کے اوپر سے پیچھے کر کے سیدھے ہاتھـ کی سلائی کے نیچے سے ( یعنی بَل دے لیں ) آگے کر لیں تاکہ ایک گھر کا اضافہ ہو جائے دو گھر الٹے بنیں * اسی طرح دو ستاروں کے درمیان والے حصے کو دہرا کر سلائی پوری کر لیں۔
الٹی سلائی : * دو گھر سیدھے، دو الٹے گھر مگر یاد رہے پہلے جوڑا بُنا گیا گھر بُنیں پھر بَل والا گھر بنیں * اسی طرح دو ستاروں کے درمیان والے حصوں کو دہرا کر سلائی پوری کر لیں۔

