Seed Stitch Blocks
یہ آٹھ سلائی کا نمونہ ہے، اسے آپ دونوں طرف سے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس نمونے کے لئے 33 گھر ڈالے گئے ہیں۔
الٹی سلائی ( پہلی ، تیسری، پانچویں سلائی ) : * ایک سیدھا گھر، ایک الٹا گھر ، ایک سیدھا، ایک الٹا، ایک سیدھا، دو الٹے گھر * اسی طرح دو ستاروں کے درمیان والے حصے کو دہرا کر سلائی پوری کر لیں اور آخر میں ایک سیدھا، ایک الٹا ایک سیدھا ، ایک الٹا اور ایک سیدھا گھر آئے۔
سیدھی سلائی ( دوسری ، چوتھی اور چھٹی سلائی ) : * ایک سیدھا، ایک الٹا ، ایک سیدھا ، ایک الٹا، تین سیدھے گھر * اسی طرح دو ستاروں کے درمیان والے حصے کو دہرا کر سلائی پوری کر لیں اور آخر میں ایک سیدھا، ایک الٹا ، ایک سیدھا ، ایک الٹا ، ایک سیدھا گھر آئے۔
ساتویں سلائی : الٹی بنیں۔
آٹھویں سلائی : سیدھی بنیں۔
