Trackback URI | Comments are closed.
Islam
اسلام دین ہے مذہب نہیں
دین اور مذہب میں بنیادی فرق یہ ہے کہ خدا کے رسول، دین کو اس کی اصلی شکل میں وحی کے ذریعے پیش کرتے تھے ۔ ان کے بعد ان کے نام لیوا اس دین میں تحریف کر دیتے تھے ۔۔۔۔ اکثر ، اپنی مفاد پرستیوں کے لئے، دیدہ و دانستہ ۔ لیکن بعض نا دانستہ طور پر بھی۔۔۔۔ دین کی اس محرف صورت کو مذہب کہا جاتا ہے۔ ۔۔۔۔۔ اﷲ تعالیٰ کے کسی غیر قرآنی تصوّر کو قرآنی کہہ کر پیش کرنا شرک ہے جس سے بڑا جُرم خدا کی عدالت میں اور کوئی نہیں۔ اسلام کے نام لیواؤں نے دانستہ یا نادانستہ اسے مذہب میں تبدیل کردیا ہے اور یوں اس مذہب کی پرستار قوم ، زندگی کی تمام خوشگواریوں سے محروم ہو گئی، ۔۔۔۔۔ لیکن اس میں اور مذاہبِ عالم میں یہ فرق ہے کہ دینِ اسلام کا ضابطہ قوانین “قرآن کریم” اپنی اصلی اور غیر محرف شکل میں انسانوں کے پاس موجود ہے ، لہذا، یہ جب چاہیں اس مذہب کو پھر سے دین میں تبدیل کر سکتے ہیں ، اور یہی فرق ہے جس سے کاروانِ انسانیت کو صیحح راستہ مل جانے کی امید ہے بلکہ یقین ہے ۔
