The sign of the Zodiac – ( فلک البروج  ( راشی منڈل

November 9th, 2008

 

فلک البروج کے 360 درجے (degrees ) مقرر ہیں اس کا نصف 180 درجے ہے اور چوتھائی 90 درجے ہے ۔ اس میں بارہ بُرج (Sign ) یعنی راشی ہیں جن کے تیس تیس درجے ہیں۔

Northern Signs

انگریزی نام اردو نام ہندی نام عنصر نشان درجے
Aries حمل میکھ آگ ^ مینڈھا – The Ram 0
Taurus ثور برکھ مٹی _ بیل – The Bull 30
Gemini جوزا متھن ہوا ` جڑواں بچے – The Twins 60
Cancer سرطان کرک پانی a کیکڑا – The Crab 90
Leo اسد سنگھ آگ b شیر – The Lion 120
Virgo سنبلہ کنیا مٹی c دوشیزہ – Virgin 150

Southern Signs

انگریزی نام اردو نام ہندی نام عنصر نشان درجے
Libra میزان تلا ہوا d The Scale or The Balance – ترازو 180
Scorpio عقرب برسچک پانی e The Scorpion – بچھو 210
Sagittarius قوس دھن آگ f The Archer – کمان اور کنی 240
Capricorn جدی مکر مٹی g The Horned Goat – بکری 270
Aquarius دلو کنبھ ہوا h The Water-bearer – پانی کی چھاگل بردار کنیا 300
Pisces حوت مین پانی i The Fish – دو مچھلیاں 330

حمل ۔ Aries

بائیس مارچ سے 20 اپریل تک پیدا ہونے والوں کا برج حمل ہے.
مزاج :
حروف : ح – ہ
حمل کا حاکم سیارہ مریخ ہے۔
خوش بختی کا ہندسہ : وہ تمام ہندسے جو 9 پر تقسیم ہو سکیں۔
موافق رنگ : سرخ – گلابی – عنابی – کرمزی – ارغوانی
موافق پتھر: یاقوت سرخ – ہیر
موافق تاریخیں : 3 ، 9 ، 12 ، 21 ، 19
موافق دن : منگل ، جمعرات ، سوموار
دوست : بہترین دوست اسد اور قوس ہیں جبکہ بہتر ثور ، جوزا ، حوت اور دلو ہیں۔ غیر یقینی سرطان ، میزان اور جدی ہیں ۔ غیر جانبدار سنبلہ اور عقرب ہیں۔
بیماریاں : السر ، اعصابی بیماریاں ، نظام ہضم کی خرابیاں ، مسوڑھوں کی خرابی ۔
کاروبار: سیلز مین شپ – تحقیق و ایجادات

حمل لوگوں میں آگے بڑھنے کی لگن ہوتی ہے ۔ ان میں قوت ارادی بڑی مضبوط ہوتی ہے۔ عورت اور مرد دونوں ہی بڑے جذباتی ہوتے ہیں۔ جس سے محبت کرتے ہیں ٹوٹ کر کرتے ہیں۔

ثور ۔ Taurus

اکیس اپریل سے 21 مئی تک پیدا ہونے والوں کا برج ثور ہے
مزاج :
حروف : ب – و
ثور کا حاکم سیارہ زہرہ ہے۔
خوش بختی کا ہندسہ : وہ تمام ہندسے جو 6 پر تقسیم ہو سکیں۔
موافق رنگ : زرد – گلابی – نیلا
موافق پتھر: زمرد – فیروزہ – مرجان – عقیق
موافق تاریخیں : 27 ، 26 ، 16 ،7، 6
موافق دن : جمعہ ، ہفتہ ، آدھااتوار
دوست : بہترین دوست سنبلہ اور جدی ہیں جبکہ بہتر سرطان ، جوزا ، حوت اور حمل ہیں۔ غیر یقینی دلو ، اسد اور عقرب ہیں ۔ غیر جانبدار میزان اور قوس ہیں۔
بیماریاں : درد گردہ ، جگر کی بیماریاں ، اسہال ، عارضہ قلب
کاروبار: قانون – صحافت – باغبانی و زراعت

ثور عورت خوبصورت اور قد آور ہوتی ہے ۔ بڑی جذباتی ہوتی ہے ۔ دوست کے دکھ کو سمجھتی ہے۔

جوزا ۔ Gemini

بائیس مئی سے 21 جون تک پیدا ہونے والوں کا برج جوزا ہے
مزاج :
حروف : ک – ق
جوزا کا حاکم سیارہ عطارد ہے۔
خوش بختی کا ہندسہ : وہ تمام ہندسے جو 5 پر تقسیم ہو سکیں۔
موافق رنگ : اورنج – بنفشی- لاجوردی
موافق پتھر: پکھراج – ہیرا – یاقوت – موتی – اوپل
موافق تاریخیں : 24 ، 22 ، 14 ، 4
موافق دن : بدھ وار ، سوموار
دوست : بہترین دوست میزان اور دلو ہیں جبکہ بہتر سرطان ، اسد ، حمل اور ثور ہیں۔ غیر یقینی سنبلہ، قوس اور حوت ہیں ۔ غیر جانبدار عقرب اور جدی ہیں۔
بیماریاں : بے خوابی ، کولہوں کا درد ، شانوں کا درد
کاروبار: صحافت – سیاحت – اسٹاک بروکر

جوز لوگ ہر فن مولا ہوتے ہیں ، یہ کھلاڑی ہوتے ہیں کوئی نہ کوئی کھیل ضرور پسند کرتے ہیں ۔ یہ صبح دیر تک سونا پسند کرتے ہیں کیونکہ رات کو دیر تک جاگتے ہیں۔

سرطان ۔ Cancer

بائیس جون سے 23 جولائی تک پیدا ہونے والوں کا برج سرطان ہے
مزاج :
حروف : ہ – ح
سرطان کا حاکم سیارہ قمر ہے۔
خوش بختی کا ہندسہ :
موافق رنگ : سبز- زرد- نارنجی
موافق پتھر: زمرد – موتی – پکھراج – عقیق – الماس
موافق تاریخیں :
موافق دن :
دوست : بہترین دوست عقرب اور حوت ہیں جبکہ بہتر سنبلہ ، اسد ، ثور اور جوزا ہیں۔ غیر یقینی حمل، میزان اور جدی ہیں ۔ غیر جانبدار قوس اور دلو ہیں۔
بیماریاں : معدہ کی بیماریاں ، سانس کی بیماریاں ، گیس کی بیماریاں یعنی تبخیرِ معدہ
کاروبار: امور خارجہ – بین الاقوامی تجارت – سیاست – اداکاری

سرطان لوگ ماضی کی یادوں میں مگن رہتے ہیں ۔ پرانے طرز کا سامان آرائش اور پرانی طرز کی آرائش کو پسند نہیں کرتے۔ یہ لوگ کفایت شعار ہوتے ہیں ۔ عورتیں محبت ٹوٹ کر کرتی ہیں ۔

اسد ۔ Leo

چوبیس جولائی سے 21 اگست تک پیدا ہونے والوں کا برج اسد ہے
مزاج :
حروف : م – می ۔ مو ۔ بے
اسد کا حاکم سیارہ شمس ہے۔
خوش بختی کا ہندسہ : 1 ، 11 ، 4
موافق رنگ :
موافق پتھر: ہیرا – لعل – پکھراج
موافق تاریخیں : 8 ، 11 ، 21 ، 28
موافق دن : اتوار ، جمعرات
دوست :
بیماریاں : امراض قلب ، گنٹھیا ، حلق کی بیماریاں ، مثانہ کی بیماریاں
کاروبار: تعلقاتِ عامہ- دوا سازی – صنعت و حرفت

اسد لوگ صاف گو ہوتے ہیں ، دو ٹوک اور کھری بات کرتے ہیں۔ یہ لوگ ضدی ہوتے ہیں ، جو فیصلہ دل میں کر لیتے ہیں اس پر قائم رہتے ہیں۔

سنبلہ ۔ Virgo

بائیس اگست سے 23 ستمبر تک پیدا ہونے والوں کا برج سنبلہ ہے
مزاج : راسخ
حروف : پ ، غ
سنبلہ کا حاکم سیارہ عطارد ہے۔
خوش بختی کا ہندسہ : 4 ، 6 ، 14 ۔ 21 ، 26
موافق رنگ : بنفشی ، دھانی ، سبز ، آسمانی
موافق پتھر: ہیرا ، یاقوت ، پنا ، فیروزہ
موافق تاریخیں : 8 ، 11 ، 21 ، 28
موافق دن : اتوار ، بدھ
دوست :
بیماریاں : اعصابی کمزوری ، شقیقہ ، درد سر ، نظامِ ہضم کی بیماریاں
کاروبار: تجارت ، شماریات ، سوداگری ، طب و حکمت ، ہومیو پیتھی

سنبلہ لوگ خوش لباس ، لکیقہ مند اور نظم و ضبط کے پابند ہوتے ہیں ، یہ شور شرابہ پسند نہیں کرتے ۔ سخت محنت کے عادی اور جفاکش ہوتے ہیں۔

میزان ۔ Libra

چوبیس ستمبر سے 23 اکتوبر تک پیدا ہونے والوں کا برج میزان ہے
مزاج : حاکمانہ
حروف : ٹ ، ر ، ط ، ت
میزان کا حاکم سیارہ زہرہ ہے۔
خوش بختی کا ہندسہ : 6
موافق رنگ :
موافق پتھر: زمرد ، اوپل ، سنگ دودھیا
موافق تاریخیں : 6 ، 7 ، 16 ، 26 ، 27
موافق دن : جمعہ، ہفتہ ، سوموار
دوست : بہترین دوست دلو اور جوزا ہیں جبکہ بہتر عقرب ، اسد ، قوس اور سنبلہ ہیں۔ غیر یقینی حمل، سرطان اور جدی ہیں ۔ غیر جانبدار حوت اور ثور ہیں۔
بیماریاں : چیچک ، جوڑوں کا درد ، درد سر
کاروبار: درس و تدریس ، جیولری ، صرفہ ، زرگری

میزان لوگ ہلکے رنگ پسند کرتے ہیں۔ ان کا جمالیاتی ذوق بہت اچھا ہوتا ہے۔ یہ دوستی کے بغیر نہیں رہ سکتے، دوستی ان کے نزدیک اتنی ہی ضروری ہے جتنا سانس لینا۔

عقرب ۔ Scorpio

چوبیس اکتوبر سے 22 نومبر تک پیدا ہونے والوں کا برج عقرب ہے
مزاج :
حروف : ز ، ض ، ن ، ظ ، ذ
عقرب کا حاکم سیارہ پلوٹو ہے۔
خوش بختی کا ہندسہ : 9
موافق رنگ : بھورا ، عنابی ، سبز ، گہرا سرخ
موافق پتھر: مونگا ، سرخ عقیق ، سرخ یاقوت
موافق تاریخیں : 1 ، 3 ، 11 ، 12 ، 13 ، 21 ، 22
موافق دن : منگل، جمعرات
دوست :
بیماریاں : ہاضمہ کی خرابیاں ، معدہ کی سوزش، نزلہ زکام
کاروبار: سرجری ، جراحی ، تجارت ، کاروبار ، آچار قدیمہ ، صحافت

عقرب لوگ اکثر مضبوط جسم کے مالک ہوتے ہیں ، یہ لوگ امنے جزبات پر قابو رکھتے ہیں ۔

قوس ۔ Sagittarius

تئیس نومبر سے 22 دسمبر تک پیدا ہونے والوں کا برج قوس ہے
مزاج :
حروف : ف ، بھ ، دھ، تھ ، ، و ، د
قوس کا حاکم سیارہ
خوش بختی کا ہندسہ : 3
موافق رنگ : نیلا ، زرد ، ارغوانی ، سرخ
موافق پتھر: یاقوت زرد، نیلم ، پکھراج
موافق تاریخیں :
موافق دن : منگل ، جمعرات
دوست : بہترین دوست حمل اور اسد ہیں جبکہ بہتر جدی ، دلو ، میزان اور عقرب ہیں۔ غیر یقینی حوت، جوزا اور سنبلہ ہیں ۔ غیر جانبدار سرطان اور ثور ہیں۔
بیماریاں : لیکوریا ، عرق النساء ، لنگڑا پن، حلق کی بیماریاں
کاروبار: پرائیویٹ سیکریٹری ، سیروسیاحت ، گائیڈ

قوس لوگ ذہین ہوتے ہیں ۔ یہ لوگ اپنی آزادی میں دوسروں کی مداخلت پسند نہیں کرتے۔

جدی ۔ Capricorn

تئیس دسمبر سے 20 جنوری تک پیدا ہونے والوں کا برج جدی ہے
مزاج :
حروف : خ ، گ، ج
جدی کا حاکم سیارہ زحل ہے۔
خوش بختی کا ہندسہ : 8
موافق رنگ : نارنجی ، نیلا ، پیلا ، زعفرانی ، ہرا
موافق پتھر: ہیرا، نیلم
موافق تاریخیں : 7 ، 17 ، 27 ، 9 ، 19 ، 29
موافق دن : ہفتہ ، اتوار ، سوموار
دوست :
بیماریاں :
کاروبار:

جدی لوگ قدامت پسند اور مضبوط قوت ارادی کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ مہذب اور دوسروں کا احترام کرنے والے لوگ ہیں۔

دلو ۔ Aquarius

اکیس جنوری سے 19 فروری تک پیدا ہونے والوں کا برج دلو ہے
مزاج :
حروف : س ، ش،ث ، ص
دلو کا حاکم سیارہ پورینس ہے۔
خوش بختی کا ہندسہ : 4
موافق رنگ : بنفشی ، آسمانی
موافق پتھر: فیروزہ ، نیلم ، پنا ، عقیق
موافق تاریخیں :
موافق دن : جمعہ ، ہفتہ ، آدھا سوموار
دوست : بہترین دوست جوزا اور میزان ہیں جبکہ بہتر جدی ، قوس ، حوت اور حمل ہیں۔ غیر یقینی ثور، اسداور عقرب ہیں ۔ غیر جانبدار سرطان اور سنبلہ ہیں۔
بیماریاں : درد گردہ ، آنتوں کی بیماریاں
کاروبار: کاروبار ، تجارت ، تعلیم و تدریس ، انجنیئرنگ

دلو لوگوں کی آنکھیں سحر انگیز اور ان کا عام طور پر رنگ نیلا ، سبز یا بھورا ہوتا ہے۔ ان کے بال عام طور پر سیدھے اور ریشمی ہوتے ہیں ، چہرے کی رنگت زردی مائل ہوتی ہے۔

حوت ۔ Pisces

بیس فروری سے 21 مارچ تک پیدا ہونے والوں کا برج حوت ہے
مزاج :
حروف : د ، چ
حوت کا حاکم سیارہ عطارد ہے۔
خوش بختی کا ہندسہ : 7
موافق رنگ : سبز ، نیلا ، ارغوانی ، سفید
موافق پتھر: پکھراج ، موتی
موافق تاریخیں : 3 ، 12 ، 21
موافق دن : جمعرات
دوست : بہترین دوست سرطان اور عقرب ہیں جبکہ بہتر جدی ، دلو ، حمل اور ثور ہیں۔ غیر یقینی قوس، جوزا اور سنبلہ ہیں ۔ غیر جانبدار اسد اور میزان ہیں۔
بیماریاں : آنکھوں کی بیماریاں ، نظامِ ہضم کی خرابی
کاروبار: سیاست ، لائبریرین ، ناشر

حوت لوگ خوش شکل اور خوبرو ہوتے ہیں یہ بہت جذباتی اور رومان پسند ہوتے ہیں ۔ یہ آرٹسٹک ذہین کے مالک ہوتے ہیں۔


Comments are closed.