Tropical Fruit – موسمی پھل ، حارّی پھل
A tropical fruit one that typically grows in warm climates, or equatorial areas.
حارّی پھل جو گرم آب و ہوا میں زیادہ تر خط اُستوا کے علاقے میں ہوتے ہیں۔
|
Mango – آم یہ خاندان Anacardiaceae کی نوع Mangifera سے ہے۔اس کی بہت سی اقسام ہیں۔ شمالی ایشیا سے تعلق ہے۔ کھانا مشکل ہونے کے باوجود یہ دنیا کا سب سے مشہور پھل ہے ۔ اس کی بہت سی اقسام ہیں۔ان میں وٹامن اے، بی اور سی کی کافی مقدار ہوتی ہے، شوگر ان میں %15 اور پروٹین %1 ہے۔ |
|
Guava – امرود یہ Myrtaceae خاندان کی نوع Psidium سے تعلق رکھتا ہے۔تقریباً 100 اقسام ہیں۔ یہ جلد خراب ہو جاتے ہیں اس لۓ ذرا سخت ہی بازار سے لانے چاہۓ۔ کمرے کے درجہ حرارت میں پیلا ہونے تک رکھیں۔ اس میں وٹامن اے، بی اور سی ہوتی ہے۔ |
![]() |
|
Pomegranate – انار یہ Lythraceae خاندان کی نوع Punica سے تعلق رکھتا ہے۔اس کا سرخی مائل سخت چھلکا ہوتا ہے جو مزیدار، سرخ دانہ دار گودے سے بھرا ہوتا ہے،جس کے کئی استعمال ہیں، ان کا جوس نکالیں، انہیں سلاد پر ڈالیں ، ان کو چاٹ میں ڈالیں، خشک بیج پکوڑوں میں ڈالیں یا ایسے ہی کھائیں۔اس کا داغ کپڑوں پر لگ جاتا ہےسب سے اچھی قسم کا انار ایران میں ملتا ہے۔کہتے ہیں یہ دل کے دورے کے خطرات کو کم کرتا ہے۔ |
|
Ficus – اِنجِیر ، انجیرہ ، بحر انجیر ، انجیر زرد یہ خاندان Moraceae کی نوع Ficus سے تعلق رکھتی ہے۔ اس کی تقریباً 800 کے قریب اقسام ہیں۔ اس کی ایک قسم کا باہر کا چھلکا سبز اور گودا گلابی اور سفید ہے۔ جبکہ دوسری کا باہر کا چھلکا اُودے رنگ کا اور گودا گلابی ہوتا ہے ۔ یہ خشک بھی ملتی ہے۔ جب اس پھل کو کھولا جاتا ہے تو اس سے چھوٹے پر دار کیڑے اڑ جاتے ہیں۔ |
![]() |
|
Pineapple – انناس ، اناناس ، اننناس یہ خاندان Bromeliaceae کی نوع Ananas سے ہے۔گرم علاقوں کا پھل جو ایک سنبلہ یا پھولوں کے شگوفے سے تشکیل پاتا ہے۔ یہ کیک وغیرہ میں بھی استعمال ہوتا ہے۔اس میں وٹامن بی 1 اور سی ہوتی ہے۔ |
|
Plantain – بہشتی کیلا ، موز یہ کیلویہ خاندان میں سے ہے جس کا پکا ہوا پھل گرم علاقوں کی اہم غذا ہے۔ یہ عام طور پر کچا نہیں کھایا جاتا ۔اس کے چھلکے کا رنگ پہلے سبز، پیلا اور پھر کالا ہوتا ہے۔ اس کی جگہ آپ کچا کیلا استعمال کر سکتے ہیں۔ |
|
Papaya – پَپیتا، ارنڈ خربوزہ، ارنڈ ککڑی، پپئی یہ خاندان Caricaceae کی نوع Carica سے ہے۔ کئی ممالک میں یہ کچی حالت میں سبزی کے طور پر پکایا جاتا ہے یا سلاد میں کاٹا جاتا ہے۔اسے تھوڑا کچا خریدنا چاہۓ کیونکہ یہ کمرے کے درجہ حرارت میں دو تین دن میں کھانے کے قابل ہو جاتا ہے۔ اسے اگر گوشت میں ڈالا جاۓ تو کہتے ہیں کہ وہ جلد گل جاتا ہے۔ |
![]() |
|
Tamarind, Sweet tamarind – تمر ہندی ، املی یہ Fabaceae خاندان کی نوع Tamarindus سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ دو ذائقوں میں ہوتی ہے، ایک کا ذائقہ میٹھا ہے جو اکثر مشروبات بنانے میں استعمال ہوتی ہے۔ دوسری کافی کھٹی ہوتی ہے اس لۓ کھٹائی کے لۓ استعمال ہوتی ہے۔یہ افریقہ کا ہے۔ |
|
Persimmon – خر مالو ، امریکی کھجور Kaki Persimmon, It has a very sweet taste and fibrous texture. It is native to China. They are edible and delicious in their crisp firm state. یہ آبنوسی (Ebenaceae) خاندان کی جنس Diospyros سے ہے۔ اس آلوچہ نُما پھل کی دو اقسام ہیں ، دونوں کی شکل فرق ہے ایک کی شکل ٹماٹر جیسی اور رنگ ہلکا نارنجی جبکہ دوسری قسم کا رنگ گہرا نارنجی اور کچھ گول سا۔ یہ کچا بلکل نہیں کھانا چاہۓ۔ |
|
Breadfruit – درخت نان ، دھیو یہ Moraceae خاندان کی نوع Artocarpus سے تعلق رکھتا ہے۔ اچار ڈالا جاتا ہے۔ |
|
Cherimoya (chair-uh-MOY-yuh) - شریفہ ، سیتا پھل یہ Annonaceae خاندان کی نوع Annona سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کے سفید گودے میں بیج ہوتا ہے جو کھایا نہیں جاتا، دیکھنے میں pine cone جیسا اور رنگ اس کا سیاہی مائل سبز ہوتا ہے۔اسے اس وقت تک کمرے کے درجہ حرارت میں رکھیں جب تک اس کو دبانے سے تھوڑا سا رس نا نکلے ۔ پھر اسے اگر کھانا نہ ہوتو فریج میں رکھیں ۔ |
|
Prickly pear – صبار ، ناگ پھنی ، بھٹ کٹیا یہ Cactaceae خاندان کی نوع Opuntia سے تعلق رکھتا ہے۔اس کا گودا سرخ رنگ کا یا کبھی کبھار پیلا سا سبز ہوتا ہے۔اور ذائقہ تربوز سے ملتا جلتا۔ |
|
Chinese date – عناب ، سنجلی یہ Rhamnaceae خاندان کی نوع Ziziphus سے تعلق رکھتا ہے۔یہ عام طور پر خشک ملتی ہیں مگر تازی بھی ملتی ہیں۔ ان کی جگہ سیب بھی استعمال ہو سکتا ہے۔ |
|
Cashew apple – کاجو |
|
Carambola – کمرخ ، کمرک ، کمرکھ یہ Oxalidaceae خاندان کی نوع Averrhoa سے تعلق رکھتا ہے۔اس کی کچھ اقسام میٹھی اور کچھ کسیلے ذائقہ والی ہوتی ہیں۔ اسے جب کاٹو تو ستارہ بنتا ہے۔ اسے چھیلنا نہیں پڑتا اور نا ہی بیج نکالنے پڑتے ہیں۔ یہ پیلے سے سبز ہوتے ہے، جو بادامی ہو اسے نہیں کھانا چایۓ۔ |
|
Jackfruit – کٹھل ، گٹھل ، کٹھر یہ Moraceae خاندان کی نوع Artocarpus سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ درخت پر لگنے والا سب سے بڑا پھل ہے، اس کا وزن 50 kg تک ہو سکتا ہے ۔ پیلے رنگ کے کٹھل کا گودے کا ذائقہ کیلے جیسا ہوتا ہے ۔ عام طور پر پکا کر کھایا جاتا ہے۔ |
|
Dates - کھجور یہ خاندان Arecaceae کی نوع Phoenix سے ہے۔ یہ تازی بھی ملتی ہیں۔ کھجور کی بہت سی اقسام ہیں۔تازی کم میٹھی ہوتی ہے۔ عربی میں اور باقی تمام دنیا میں کچی کھجور کو کِمری (kimri ) ، پوری طرح تیار کو خَالا (khalal ) ، پکی اور نرم کو رُتب (rutab) ، اور دھوپ میں خشک کی ہوئی کو تَمر (tamr) کہتے ہیں۔ان میں وٹامن سی کی کافی مقدار ہوتی ہے، 100 گرام میں 230 کیلوری ہوتی ہیں اور خشک میں 270 کیلوری ہوتی ہیں۔ . |
|
Banana - کیلا یہ خاندان Musaceae کی نوع Musa سے ہے۔یہ جڑی بوٹی ہے۔ اس کی کئ اقسام ہیں ہر قسم کا رنگ اور اس کا ذائقہ تھوڑا مختلف ہوتا ہے۔ |
![]() |
|
Chom pu – گلاب جامن اس کا ذائقہ عرقِ گلاب جیسا ہے شکل ناشپاتی جیسی مگر یاد رہے بیج اس کے زہریلے ہوتے ہیں۔ |
|
Litchi - لیچی یہ Sapindaceae خاندان کی نوع Litchi سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ چین کا مشہور پھل ہے، جو کہ اخروٹ کی جسامت کا ہوتا ہے۔ سرخ رنگ کے کھردرے چھلکے کے اندر سفید نیم شفاف انگور جیسا گودا ہوتا ہے۔اس کا چھلکا اور بیج کھانے والا نہیں ہوتا۔ یہ دھوپ میں خشک کی ہوئی بھی ملتی ہے۔ |
![]() |
|
Pepino (pah-PEE-no) - میٹھا کھیرا اسے آپ چاہیں تو چھلکے کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں۔ اس کی خوشبو خربوزے جیسی ہے۔ |
|
Coconut – ناریل، کھوپرا، کھوپا یہ خاندان Arecaceae کی نوع Cocos سے ہے۔یہ جنوبی ایشیا ، ملائیشیا سے ہے۔ بیج کا نسیج (سفید مادہ) یعنی گودا استعمال ہوتا ہے۔اس میں تھوڑا سا شگاف ڈال کر اس کے درمیان سے پانی جو کہ کھٹا ہوتا ہے نکالا جاتا ہے، یہ پانی پیا جاتا ہے ۔اس کی گری تازی کے علاوہ خشک بھی ملتی ہے۔ یہ مختلف پکوان میں بھی استعمال ہوتی ہے۔یہ دوا (Grana paradisi ) کے طور پر بھی استعمال ہوتی ہے۔ |
![]() |
|
Ababai (ABBA-bye) یہ پپیتا جیسا ہی ہے صرف ذائقہ فرق ہے۔ یہ کچا یا پکا کر کھایا جاتا ہے۔ |
|
Ackee (uh-KEE) یہ Sapindaceae خاندان کی نوع Blighia سے تعلق رکھتا ہے۔اس کے بیج کا دوہرا یا اضافی پردہ جو اصل غلافِ تخم کے اوپر ہوتا ہے اور خود بخود گر جاتا صرف وہ کھانے والا ہوتا ہے جبکہ باقی پھل، بیج اور پودا زہریلا ہوتا ہے، اور پھل صرف اس وقت توڑنا چاہیۓ جب وہ قدرتی طور پر کھل جاۓ اور تازہ ہو نا زیادہ پکا ہوا ہو، زیادہ پکا ہوا یا کچا بھی زہریلا ہوتا ہے۔اس سے تیل بھی حاصل ہوتا ہے۔ |
|
Canistel یہ Sapotaceae خاندان کی نوع Pouteria سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ کافی میٹھا ہوتا ہے۔ اس کی جسامت اندازً انڈے جتنی ہوتی ہے۔ اور باہر سے دیکھنے میں انڈے کی زردی کے رنگ جیسا۔ |
|
Capulin cherry یہ ذائقہ میں میٹھی ہیں۔ |
|
Durian یہ Malvaceae (Bombacaceae) خاندان کی نوع Durio L سے تعلق رکھتا ہے۔30 سے زیادہ اقسام ہیں۔ جنوبی ایشیا کے کچھ علاقوں میں اسے پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ اسے جب کاٹا جاتا ہے تیز بو آتی ہے۔ |
|
Feijoa (feh-JO-uh) یہ Myrtaceae خاندان کی نوع Feijoa سے تعلق رکھتا ہے۔تقریباً 9 اقسام کا پھل کھانے والا ہے۔اسے کھانا آسان ہے اسے دو حصوں میں کاٹو اور کفچہ (Scoop) سے نکال کر چمچ سے کھاؤ۔ |
|
Longan یہ Sapindaceae خاندان کی نوع Dimocarpus سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ لیچی سے ملتی جلتی ہے، خشک بھی ملتی ہے۔ |
|
Mamey sapote یہ Sapotaceae خاندان کی نوع Pouteria سے تعلق رکھتا ہے۔سرخی مائل رنگ کا یہ پھل میٹھا ہوتا ہے۔ اس کا چھلکا اور بیج کھاتے ہوۓ نکال دیں۔ |
|
Monstera یہ Araceae خاندان کی نوع Monstera سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ کیلے سے ملتی جلتی شکل کا ہے، مگر کھایا چھلی کی طرح دانے اتار کر جاتا ہے ، مگر گری سے فُلْس (scale) کے الگ ہونے کا انتظار ضرور کر لیں ۔یہ کچا نہیں کھانا چاہۓ کیونکہ کچا منہ میں سوزش کرتا ہے۔اس کی 22 اقسام ہیں جو سجاوٹ کے لۓ گھروں میں لگائی جاتی ہیں۔ |
|
Passionfruit – گل ساعت کا پھل ، گل صلیبی کا پھل یہ Passifloraceae خاندان کی نوع Passiflora سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ خوشبودار مگر ذائقہ کچھ کسیلا سا ہوتا ہے۔ اس کا بیج بھی کھا سکتے ہیں۔ جب یہ پک جاتا ہے تو اس کے چھلکے پر سلوٹیں پڑ جاتی ہیں۔ اس کی جگہ آپ امرود استعمال کر سکتے ہیں۔ |
|
Rambutan یہ Sapindaceae خاندان کی نوع Nephelium سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ لیچی جیسا ہے مگر اس پر سُول (spines) ہوتی ہیں۔ اس کی جگہ آپ لیچی استعمال کر لیں۔ |
|
Tamarillo (tam-uh-RIHL-oh) یہ Solanaceae خاندان کی نوع Cyphomandra سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کا چھلکا ہموار اور رنگ اُودا، سرخ، نارنجی یا پیلا ہو سکتا ہے۔پیلے رنگ والا زیادہ میٹھا ہوتا ہے۔چھلکے کے رنگ کے ساتھ گودے کا رنگ بھی ہلکا یا گہرا ہوتا ہے۔اس کے اندر بیجوں کا جال ہوتا ہے۔بہتر ہے کہ چھیل کر اور پکا کر کھائیں۔ذائقہ اس کا میٹھے سے زیادہ ترش ، ٹماٹر جیسا ہوتا ہے۔ |
|
White sapote یہ Rutaceae خاندان کی نوع Casimiroa سے تعلق رکھتا ہے۔ سلاد وغیرہ میں بھی کاٹا جاتا ہے۔ اس کے چھلکے اور بیج نہیں کھاۓ جاتے۔ بہت جلد خراب ہو جاتا ہے۔ |
|
Sapodilla – چیکو ، سپوٹا یہ Sapotaceae خاندان کی نوع Manilkara سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کا چھلکا آلو کی طرح اور اس میں دو سے دس کالے رنگ کے بیج ہوتے ہیں۔ یہ گول یا بیضوی یعنی ایک طرف سے نوکدار شکل میں ہوتے ہیں۔ سال میں دو بار یہ درخت پھل دیتا ہے۔ یہ Mexico سے تعلق رکھتا ہے۔ |
![]() |
|
Jamun – جامن |








Super-Duper site! I am loving it
Will come back again – taking you feeds also can, Thanks.
I really liked your blog! great
You’re damned right. That is without a question the way to do it. I’ve had friends and companions try to convince me otherwise, but rest well knowing that’s 100% right.