الف بے دی پوری پٹی
|
ا |
ب |
پ |
ت |
ٹ |
ث |
|
ج |
چ |
ح |
خ |
د |
ڈ |
|
ذ |
ر |
ڑ |
ز |
ژ |
س |
|
ش |
ص |
ض |
ط |
ظ |
ع |
|
غ |
ف |
ق |
ک |
گ |
ل |
|
م |
ن |
و |
ہ |
ء |
ی |
|
ے |
مرکب حرف
|
بھ |
پھ |
تھ |
ٹھ |
جھ |
چھ |
|
دھ |
ڈھ |
رھ |
ڑھ |
کھ |
گھ |
|
لھ |
مھ |
نھ |
پنجابی کو اردو نستعلیق کے ہجا کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوّے لکھا جاتا ہے تاکہ پڑھنے میں کوئی بُعد نہ پایا جائے ، مگر پھر بھی تلفظ دکھانے کے لئے کہیں کہیں ان اصولوں کو توڑ کر کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ آپ نے پنجابی کی الف بے پڑھی ہو گی یہ اردو سے زیادہ مختلف نہیں ہے ، لیکن جس طرح انگریزی (بلکہ کسی بھی زبان ) کے لفظ کو پڑھ کر آپ اس کا اصل تلفظ نہیں جان سکتے اسی طرح پنجابی کا اصل تلفظ آپ اس وقت تک نہیں جان سکتے جب تک آپ اسےکسی پنجابی بولنے والے سے نا سُنیں۔ پنجابی اردو کے لہجہ میں نہیں پڑھنی چاہیئے۔پنجابی کی "الف بے" اپنی علحٰدہ خصوصیات رکھتی ہے اور اس کی آوازیں اپنی ہوتی ہیں اس "الف بے " کو اردو ابجد کی آوازوں سے پڑھنا بالکل ایسا ہی ہو گا جیسے آپ انگریزی کو اردو کے لہجہ میں بول رہے ہوں۔
Shahmukhi Punjabi is written in Urdu Nastaleeq script with some changes. It consists of 52 alphabets. It is written from right to left. The first thing you need to do is to learn and remember these alphabets. Once you are able to recognize these alphabets you'll learn very fast, It is easy.
صوتی نقطۂ نظر سے ہر زبان کو دو حصّوں میں بانٹا جا سکتا ہے مصوّتہِ (Vowels) یعنی حرکاتی حروف اور مصّمتے (Consonant)یعنی حروف صحیح (سِکھنے حرف)۔ پنجابی میں بھی مصوّتہِ دو طرح کے ہیں:-
1- ا، و، ی (Vowels)
2- بَھتّاں ( حرکات۔ اعراب )
(These signs are called "Bhataan" – short vowels)
زبر - zabar ( َ)
زیر - zair( ِ )
پیش - paish( ُ)
شد - shadd or Tashdeed ( ّ )
جزم - Jazam ( ْ)
ہمزہ - hamzah ( ء )
موقوف جزم - Moqoof jazam ( ˘ )
نوکدار ٹوپی نما جزم - Nokedaar topi numa jazam ( ^ )
کھڑی زیر - Khari zair ( ٖ )
خطِ معدولہ - Khat-e-maddola ( _ )
ان کے علاوہ دوہرے مصوّتے اور اعراب بھی ہیں۔
پنجابی کی تمام بولیوں کی حرکات دکھانے کے لئے املاء میں کافی تراکیب موجود نہیں ، ان میں اضافہ کرنا بھی ٹھیک نہیں اس لئے موقوف جزم ، ہمزہ ، نوکدار ٹوپی نما جزم ، خطِ معدولہ ( جس ' و ' کے نیچے اُفقی لکیر ہوتی ہے اس واؤ کو واؤ مسروقہ بھی کہتے ہیں) اورکھڑی زیر کے استعمال سےتلفظ دکھایا جاتا ہے، کئی جگہ ایک کی جگہ دو دو حرکات ایک ہی وقت میں استعمال ہوتی ہیں۔
سالشی ' ڑ ' کو اس ' ( ڑٜ )' کے نیچے ایک نکتہ، اورمُوردھنیا لام کے لئے اس ( لٜ ) کے نیچےایک نقطہ، مُوردھنیا میم کے لئے اس ( مٜ ) کے نیچےایک نقطہ، مُوردھنیا نون ( ' اُلٹا نون ' یا ' اَڑنُون ' ) کے لئے نون کے ایک نکتہ کی بجائے دو نکتے (
) استعمال کئے جاتے ہیں ۔ (کیونکہ ایک نقطہ ِ کا اضافہ کر کے صرف آواز جو کے خاص اصولوں کے تحت آتی ہے کا فرق بتایا جاتا ہے اس لئےا نہیں "الف بے " کی تختی میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔)
ہمزہ جوکہ لفظ کے آخر میں لکھا جاتا ہے وہ تو جائز ہے پر جب ہمزہ سے پہلے کوئی ایسا حرف ہوجو جوڑ سکتے ہوں تو ہمزہ شوشہ کے اُوپر ڈالتے ہیں، مثلا ً
( پنجابی کے اسباق کے لئے پنجابی ادبی بورڈ کے چھپے قاعدے ، ان کی چھپی پنجابی سے اردو ڈکشنری اور پنجابی اُچارن ڈکشنری سے مدد لی گئی ہے۔)
(ابھی تک ہمیں کوئی ایسا فونٹ نہیں ملا جس میں پنجابی کی لکھائی کی ضروریات پوری ہو سکیں )
پنجابی کس طرحاں لکھی جاۓ تے پڑھی جاۓ

Post a Comment