Alphabet, Shahmukhi Punjabi

الف بے دی پوری پٹی

ا
alif

ب
bay

بھ
bhay

پ
pay

پھ
phay

ت
tay

تھ
thay

ٹ
T'ay

ٹھ
Th'ay

ث
say

ج
jeem

جھ
jhay

چ
chay

چھ
chhay

ح
hhay

خ
khay

د
daal

دھ
dhay

ڈ
D'aal

ڈھ
Dh'ay

ذ
zal

ر
ray

رھ
rhay

ڑ
R'ay

ڑھ
R'ay

ز
zay

ژ
zhay

س
seen

ش
sheen

ص
swaad

ض
zwaad

ط
toay

ظ
zoay

ع
ain

غ
ghain

ف
fay

ق
qaaf

ک
kaaf

کھ
khay

گ
gaaf

گھ
ghay

ل
laam

لھ
lhay

م
meem

مھ
mhay

ن
noon

نھ
nhay


ar noon

و
vaoo

ہ
gol Hay

ء
hamza

ی
chhoti yay

ے
wadi yay

پنجابی کو اردو نستعلیق کے ہجا کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوّے لکھا جاتا ہے تاکہ پڑھنے میں کوئی بُعد نہ پایا جائے ، مگر پھر بھی تلفظ دکھانے کے لئے کہیں کہیں ان اصولوں کو توڑ کر کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ آپ نے پنجابی کی الف بے پڑھی ہو گی یہ اردو سے زیادہ مختلف نہیں ہے ، لیکن جس طرح انگریزی (بلکہ کسی بھی زبان ) کے لفظ کو پڑھ کر آپ اس کا اصل تلفظ نہیں جان سکتے اسی طرح پنجابی کا اصل تلفظ آپ اس وقت تک نہیں جان سکتے جب تک آپ اسےکسی پنجابی بولنے والے سے نا سُنیں۔ پنجابی  اردو کے لہجہ میں نہیں پڑھنی چاہیئے۔پنجابی کی "الف بے" اپنی علیحدہ خصوصیات رکھتی ہے اور اس کی آوازیں اپنی ہوتی ہیں اس "الف بے " کو اردو ابجد کی آوازوں سے پڑھنا بالکل ایسا ہی ہو گا جیسے آپ انگریزی کو اردو کے لہجہ میں بول رہے ہوں۔

Shahmukhi Punjabi is written in Urdu Nastaleeq script with some changes. It consists of 53 alphabets. It is written from right to left. The first thing you need to do is to learn and remember these alphabets. Once you are able to recognize these alphabets you'll learn very fast, It is easy.

صوتی نقطۂ نظر سے ہر زبان کو دو حصّوں میں بانٹا جا سکتا ہے مصوّتہِ  (Vowels) یعنی  حرکاتی حروف اور مصّمتے (Consonant)یعنی حروف صحیح (سِکھنے حرف)۔ پنجابی میں بھی مصوّتہِ  دو طرح کے ہیں:-

1-    ا، و، ی     (Vowels)

2-    بَھتّاں ( حرکات۔ اعراب )
(These signs are called "Bhataan" – short vowels)

زبر  -  zabar (  َ)
زیر  -  zair(  ِ )
پیش  -  paish(  ُ)
شد  -  shadd or Tashdeed  (  ّ )
جزم  -  Jazam (  ْ)
ہمزہ  -  hamzah ( ء )
موقوف جزم  - Moqoof jazam ( ˘ )
نوکدار ٹوپی نما جزم -  Nokedaar topi numa jazam  ( ^ )
 کھڑی زیر  -  Khari zair  ( ٖ )
خطِ معدولہ  -  Khat-e-maddola   ( _ )

ان کے علاوہ دوہرے مصوّتے  اور اعراب  بھی ہیں۔

پنجابی  کی تمام بولیوں کی  حرکات دکھانے کے  لئے  املاء میں کافی تراکیب موجود نہیں ،  ان میں اضافہ کرنا بھی  ٹھیک  نہیں اس لئے موقوف جزم ، ہمزہ ،  نوکدار ٹوپی نما جزم  ، خطِ معدولہ ( جس ' و ' کے نیچے اُفقی لکیر  ہوتی ہے اس واؤ  کو واؤ مسروقہ  بھی کہتے ہیں) اورکھڑی زیر کے استعمال سےتلفظ دکھایا جاتا ہے، کئی جگہ ایک کی جگہ دو دو حرکات  ایک ہی وقت میں استعمال  ہوتی ہیں۔

سالشی ' ڑ ' کو اس ' ( ڑٜ )' کے نیچے ایک نکتہ، اورمُوردھنیا لام کے لئے  اس  ( لٜ ) کے نیچےایک نقطہ،  مُوردھنیا میم  کے لئے اس ( مٜ ) کے نیچےایک نقطہ   (کیونکہ ایک نقطہ ِ کا اضافہ کر کے صرف آواز جو کے خاص اصولوں کے تحت آتی ہے  کا فرق بتایا جاتا ہے اس لئےا نہیں "الف بے " کی تختی میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔)۔  مُوردھنیا نون ( ' اُلٹا نون ' یا ' اَڑنُون ' ) کے لئے نون  میں  اوپر نیچے دو  نقطہ ِ استعمال  کئے جاتے ہیں( ہمارے خیال میں  اَڑنُون کی آواز خاص اصولوں کے تحت آتی ہے اور  نقطہ کا  اضافہ کر کے  اس کا فرق بتایا جاتا ہے اس لئے اسے ابجد میں شامل نہیں ہونا چاہئیے )۔

 ہمزہ  جوکہ لفظ کے آخر میں لکھا جاتا ہے وہ تو جائز ہے پر جب ہمزہ سے پہلے کوئی ایسا حرف ہوجو جوڑ سکتے ہوں تو ہمزہ شوشہ کے اُوپر ڈالتے ہیں،  مثلا ً 

( پنجابی کے اسباق کے لئے پنجابی ادبی بورڈ کے چھپے  قاعدے ،  ان کی چھپی  پنجابی سے اردو ڈکشنری  ،پنجابی اُچارن ڈکشنری اور پنجابی املاء کمیٹی کے فیصلہِ سے مدد لی گئی ہے۔)

(ابھی تک ہمیں کوئی ایسا فونٹ نہیں ملا جس میں پنجابی کی لکھائی کی ضروریات پوری ہو سکیں )

پنجابی کس طرح لکھی اور پڑھی جاۓ
اردو صفحات   Urdu Pages

Lesson - 12 Lesson - 11 Lesson - last Lesson - 9 Lesson - 8 Lesson - 7 Lesson - 6 Lesson - 5 Lesson - 4 Lesson - 3 Lesson - 2


2 Responses to Alphabet, Shahmukhi Punjabi

  1. maloomati mazmoon hai says:

    Shahmukhi wich 2 awazan alif bay wich zaroor shamal honiyan chahidiyan ne.
    1:ar-noon.2
    :ar-laam
    eh 2 awazan Punjabi di khas pachhan ne.ar-Noon wastay Noon wich 1 nuqtay da wadha v theek hi hai pr mera khayal hai k Noon day ek nuqtay uttay j Toya howay tan behtar hai.
    al-Laam wastay Laam uttay v Toy da izaafa kita ja sakda hai.Al-Laam kisay akhhar day darmiyan aa k TTay di tra lag sakda hai pr TTay da danda chhota tay Al-Laam da danda lamma howay ga.
    jadon tak eh 2 awazan likhai wich nahi ajandiyan Punjabi mukammal nahi ho sakdi.es chiz tay sanu bara soch wichar karna chahida hai tan j eh masla jaldi hall howay tay kisay software ton es nu hall v kita jaway.nahi tan sadiyan tanzima rall k aisa software banwa v sakdiyan ne..eh koi mushkal nahi.

  2. admin says:

    تُسی اپنی رائے دسی ہے تے ساڈا ایس موضوع اُتے خیال تُسی پنجابی ویہڑے وِچ پڑھ سکدے اوہ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>