☰Meneu

Cause of obesity and fatness

موٹاپے کے اسباب

موٹاپا کیوں ہوتا ہے، میں کیوں موٹی ہوگئی / ہو گیا ، یہ سوال اکثر انسان سوچتا ہے  اس کا جواب کیا ہے ، جواب تو اس کا ایک ہی ہے موٹاپا ہمیشہ زیادہ کھانے( اگر کوئی بیماری نہ ہو تو ) کے نتیجے کے عمل میں آتا ہے۔

جو کھانا ہم کھاتے ہیں اگر اس کی توانائی کی مقدار روزانہ استعمال ہونے والی توانائی سے زیادہ ہو تو یہ فالتو مقدار ہمارے جسم میں چکنائی کی شکل میں جمع ہوتی رہتی ہے اور وزن میں اضافہ کا باعث بنتی ہے، اس لۓ اس کے ساتھ ساتھ اگر مناسب ورزش کر لی جاۓ تو بہتر ہے۔

  • کہتے ہیں کہ سگرٹ نوشی عمل تنفس پر اثر انداز ہوتی ہے اور آکسیجن کے استعمال میں کمی آ جاتی ہے جس وجہ سے بھوک میں اضافہ ہو جاتا ہے اور یوں وزن میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔
  • انسان میں کچھ ایسے غدود مثلاً تھائی رائڈ ( Thyroid) اور پچوٹری ( Pituitary ) بھی موجود ہیں اگر وہ ٹھیک طور پر کام نہ کریں تو وزن میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔
  • کچھ خاندان ایسی غیر صحت مند جینز ( Genes) لۓ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بھوک میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
  • کچھ خاندانوں کی عادات و اطوار کھانے پر اثر انداز ہو کر موٹاپے کا باعث بنتی ہیں۔

Back


Back to Previous Page